اگر نماز عشاء کے اثناء میں تین اورچار میں شک ہواہواوریاد آجائے کہ ابھی تک اس نے نماز مغرب نہیں پڑھی تو کیا نماز باطل ہے؟

ID: 66314 | Date: 2020/10/07

سوال: اگرنماز عشاء کے اثناء میں  تین اورچار میں  شک ہواہواوریاد آجائے کہ ابھی تک اس نے نماز مغرب نہیں  پڑھی تو کیا نماز باطل ہے؟


جواب:  :  اگرنماز عشاء کے اثناء میں  تین اورچار میں  شک ہواہواوریاد آجائے کہ ابھی تک اس نے نماز مغرب نہیں  پڑھی تواس کی نماز باطل ہے اگرچہ احتیا ط یہ ہے کہ اسے عشاء کی نیت سے مکمل کیاجائے اورنماز احتیاط پڑھی جائے پھر نماز مغرب پڑھنے کے بعد اس کااعادہ کیاجائے۔


تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 238