سوال: اگراس پر نماز ظہر میں ان دونوں (سجدہ وتشہد ) میں سے کسی ایک کی قضاء واجب ہواورنماز عصر کے لئے وقت تنگ ہو تو کیا کرنا چاہیئے؟
جواب: اگراس پر نماز ظہر میں ان دونوں (سجدہ وتشہد ) میں سے کسی ایک کی قضاء واجب ہواورنماز عصر کے لئے وقت تنگ ہوتواگراس کی قضاء کرنے سے نماز عصر کوحتیٰ ایک رکعت کوبھی وقت میں نہ پڑھ سکتا ہو تو اسے چاہئے کہ پہلے نماز عصر پڑھے اوراس کے بعد فراموش شدہ جزء کوبطور قضاء بجالائے اوراگرنماز عصر کی ایک رکعت وقت میں پڑھ سکتاہوتوپھر بھی بعید نہیں کہ نماز عصر کومقدم کرناواجب ہو اوراگراس پر نماز ظہر کی وجہ سے نماز احتیاط واجب ہواورنماز عصر کاوقت تنگ ہوتواگرنماز عصر کی ایک رکعت وقت میں پڑھ سکتاہو تواسے چاہئے کہ نماز احتیاط کوپہلے بجالائے وگرنہ نماز عصر کوپہلے بجالائے اوراس کے بعد احتیاطاًنماز احتیاط پڑھے اورنماز ظہر کودوبارہ پڑھے۔
تحریر الوسیلہ ج 1، ص 234