سوال: کیا بطور قضاء پڑھے جانے والے تشہد میں سلام واجب ہے؟
جواب: بطور قضاء پڑھے جانے والے تشہد میں سلام واجب نہیں ہے جیساکہ سجدے کی قضاء کے وقت تشہد اورسلام واجب نہیں ہے ہاں اگرآخری تشہد فراموش ہوگیا ہوتواحتیاط یہ ہے کہ اداء و قضاء کی نیت کے بغیرقربۃ ًالی اللہ کی نیت سے انجام دے اوراس کی قضاء پڑھے جس کے بعد سلام بھی پڑھے جیساکہ احتیاط یہ ہے کہ سہو کے دوسجدے بجالائے او ر اگر آخری رکعت کاایک سجدہ فراموش ہوگیا ہوتواحتیاط یہ ہے کہ اسے اسی طرح بجالائے اور اس کے ساتھ تشہد وسلام اورسہو کے دوسجدے بھی بجالائے اگرچہ بناء بر اقویٰ یہ سجدہ قضاء ہے اورتشہد وسلام اپنے محل میں واقع ہوئے ہیں اوران دونوں کااعادہ واجب نہیں ہے۔
تحریر الوسیلہ ج 1، ص 233