نماز

اگر چار رکعتی نماز میں، کیا حالت قیام میں پانچ اورچھ میں شک ہونا نماز کو باطل قرار دیتا ہے؟

سوال: اگر چار رکعتی نماز میں، کیا  حالت قیام میں  پانچ اورچھ میں  شک ہونا نماز کو باطل قرار دیتا ہے؟

جواب: حالت قیام میں  پانچ اورچھ میں  شک ہونا،اس شک کی باز گشت چار اورپانچ میں  شک ہونے کی طرف ہے ،پس اسے چاہئے کہ بیٹھ جائے ،نماز مکمل کرے اوردومرتبہ سہوکے دوسجدے بجالائے ،ایک مرتبہ تواس شک کی وجہ سے وجوبی طورپر اوردوسری مرتبہ قیام زیادہ ہونے کی وجہ سے بطور احتیا ط بجالائے اگرچہ قیام زیادہ ہونے کی وجہ سے سہو کے دوسجدوں  کا واجب نہ ہونا قوت سے خالی نہیں  ہے اوراحتیاط یہ ہے کہ آخری چارصورتوں  میں  شک کی وجہ سے عائد ہونے والے فرض کے علاوہ نماز کوازسر نوبھی پڑھے۔

تحریر الوسیلہ ج 1، ص 223

ای میل کریں