نماز

اگر دونوں سجدوں کے بعد بیٹھا ہوا ہو اور دو اور تین میں شک ہوجائے اورجانتا ہو کہ اس نے نماز میں تشہد نہیں پڑھا تو کیا کرنا چاہیئے؟

سوال: اگردونوں  سجدوں  کے بعد بیٹھا ہواہواوردو اورتین میں  شک ہوجائے اورجانتا ہوکہ اس نے نماز میں  تشہد نہیں  پڑھا تو کیا کرنا چاہیئے؟

جواب:  اگردونوں  سجدوں  کے بعد بیٹھا ہواہواوردو اورتین میں  شک ہوجائے اورجانتا ہوکہ اس نے نماز میں  تشہد نہیں  پڑھا تواقویٰ یہ کہ تین پر بناء رکھ کرنماز جاری رکھنا اورنماز کے بعد تشہد کی قضاء بجا لانا واجب ہے اوراسی طرح جب کہ وہ کھڑا ہواوراسے تین اورچار میں  شک ہوجائے جب کہ اسے یقین ہوکہ اس نے تشہد نہیں  پڑھا تواسے چاہئے کہ چار پربناء رکھے اورنماز جاری اورنماز کے بعدتشہد بجالائے۔

تحریر الوسیلہ ج 1، ص 226

ای میل کریں