سوال: اگرمسافر تخییر کے مقامات میں سے کسی مقام پر ہواوراس نے قصر کی نیت کی ہواوراسے رکعات میں شک ہوگیا ہوتو کیا کرے؟
جواب: اگرمسافر تخییر کے مقامات میں سے کسی مقام پر ہواوراس نے قصر کی نیت کی ہواوراسے رکعات میں شک ہوگیا ہو تو بعید نہیں کہ اس پرشک کی وجہ سے عائد ہونے والے فریضے کے مطابق عمل کرنا اور نیت تبدیل کیے بغیر ہی شک کاچارہ کرنا واجب ہولیکن اس احتیاط کوترک کرنامناسب نہیں ہے کہ نیت بدلنے کے بعد شک کی وجہ سے عائد ہونے والے فریضے کوادا کیاجائے اورنماز کااعادہ کیاجائے۔
تحریر الوسیلہ ج 1، ص 226