نماز

کیا صحیح شکوک میں نماز توڑکراسے از سرنو پڑھنا جائز ہے؟

سوال: کیا صحیح شکوک میں نماز توڑکراسے از سرنو پڑھنا جائز ہے؟

جواب: صحیح شکوک میں نماز توڑکراسے از سرنو پڑھنا جائز نہیں  ہے بلکہ شک والے کاجوفریضہ ہے اس کے مطابق عمل کرنا واجب ہے۔ ہاں  اگرنماز توڑدے تواس پر واجب ہے کہ اسے نئے سرے سے پڑھے ،اس کی نماز صحیح ہے۔اگرچہ نماز توڑنے کی وجہ سے گناہ گار ہوگا۔

تحریر الوسیلہ ج 1، ص 226

ای میل کریں