سوال: اگر واجب نماز کی رکعات کی تعداد میں شک حاصل ہو تو کیا نماز باطل ہے؟
جواب: اگرمذکورہ شک حاصل ہونے کے بعد زائل ہوجائے تواس کاکوئی حکم نہیں۔ لیکن اگریہ شک برقرار رہے تودورکعتی ،تین رکعتی اورچار رکعتی میں سے پہلی دورکعتوں کوباطل کردیتاہے اوریہی شک چار رکعتی نماز کو بعض صورتوں میں باطل نہیں کرتا بلکہ اس کاچارہ کیاجاسکتاہے کہ جب نماز کی پہلی دورکعتوں کو انجام دینے کا یقین کرچکا ہوجودوسری رکعت کے آخری سجدے سے سراٹھانے سے حاصل ہواہے لیکن اگرسجدے میں اس کے واجب ذکر کوپڑھنے کے بعد شک ہوتواحتیاط یہ ہے کہ (تین پرمثلاً)بناء رکھے اورشک کی وجہ سے جوفرض ہواسے بجالائے اگرچہ اقویٰ یہ ہے کہ نماز کااعادہ واجب ہے اوریہ شک نماز کوباطل کردیتاہے۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 222