شهداء کے اهداف اور مقاصد کے بارے اسلامی انقلاب کے بانی کیا فرماتے ہیں؟
اس وقت پوری قوم کو جنگ کی طرف توجه دینی چاهیے یه اهم شخصیات کا قتل کر کے جنگ سے قوم کی توجہ ہٹانا چاهتے هیں تانکه آسانی سے اپنے نا پاک منصوبوں میں کامیاب ہو جائیں لیکن هم اس جنگ کو لڑیں گے اور کامیاب بھی هوں گے اس وقت پوری قوم کو جنگ کی طرف متوجه هونے کی ضرورت هے هم انشاء الله اس جنگ میں کامیاب هیں اور کامیاب هوں گے همیں ان عزیزوں کو کھونے کا غم هے لیکن همیں ان کے اهداف کو یاد رکھنا هو گا ان کا هدف یهی تھا که هم جنگ بھی جیت جائیں اور ملک سے امریکی اور سویت یونین کے نوکروں کا بھی صفایا کریں لهذا اس وقت ایران کے هر فرد کی یه ذمه داری هے که وه اسلام اور اسلامی انقلاب کی حفاظت کرے همیں هر گز نهیں بھولنا چاهیے که هماری جنگ امریکه کے ساتھ هے هم صرف صدام سے نهیں بلکه دنیا کی سپر طاقتوں کے ساتھ لڑھ رهیں هیں۔