سوال: جس کو نماز کی ادائیگی اور عدم ادائیگی میں کثرت سے شک ہوتا ہو تو اسے کیا کرنا چاہیئے؟
جواب: جس کو نماز کی ادائیگی اور عدم ادائیگی میں کثرت سے شک ہوتا ہو اس کے بارے میں وہی حکم ہے جو دوسروں کے بارے میں ہے۔ پس یہ تفصیل کہ اس کا شک وقت نماز میں ہے یا اس کے بعد ہے اس کے بارے میں بھی جاری ہوگی اور وسواس کرنے والے کے متعلق ظاہر یہ ہے کہ وہ شک کی پرواہ نہ کرے۔ اگرچہ شک وقت نماز میں ہی کیوں نہ ہو۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 220