نماز

جو شخص مثلا آخری رکعت بھول گیا ہو اور تشہد کے بعد اور سلام سے پہلے اسے یاد آجائے تو اسے کیا کرنا چاہیئے؟

جو شخص مثلا آخری رکعت بھول گیا ہو اور تشہد کے بعد اور سلام سے پہلے اسے یاد آجائے تو اسے چاہئے کہ کھڑا ہو جائے اور اسے بجالائے اور اگر سلام کے بعد یاد آئے

سوال: جو شخص مثلا آخری رکعت بھول گیا ہو اور تشہد کے بعد اور سلام سے پہلے اسے یاد آجائے تو اسے کیا کرنا چاہیئے؟

جواب: جو شخص مثلا آخری رکعت بھول گیا ہو اور تشہد کے بعد اور سلام سے پہلے اسے یاد آجائے تو اسے چاہئے کہ کھڑا ہو جائے اور اسے بجالائے اور اگر سلام کے بعد یاد آئے اورا بھی تک اس نے ایسا فعل انجام نہ دیا ہو جس کو سہواً انجام دینے سے نماز باطل ہو جاتی ہے تو اسے چاہئے کہ کھڑا ہو جائے اور نماز مکمل کرے اور اگر ایسا فعل انجام دینے کے بعد یاد آیا ہو تو نماز نئے سرے سے پڑھے اور اس سے کوئی فرق نہیں  پڑتا کہ نماز چاررکعتی  ہو یا غیر چار رکعتی اور اگر ایک سے زیادہ رکعات بھول جائے تو اس کا بھی یہی حکم ہے اور اسی طرح اگر سلام سے پہلے تشہد کے بعد یا اس سے قبل ایک رکعت کا اضافہ کردے تو اس کا بھی یہی حکم ہے۔

تحریر الوسیلہ، ج1، ص 217

ای میل کریں