سوال: اگر نماز کا وقت گزرنے کے بعدنماز میں شک ہو تو کیا نماز قضا واجب ہے؟
جواب: اگر نماز کا وقت گزرنے کے بعدنماز میں شک ہو تو اس کی پرواہ نہ کی جائے اور نماز کی ادائیگی پر بناء رکھی جائے گی بشرطیکہ نماز کا وقت گزرنے کے بعد شک لاحق ہواہو۔ پس جب اثنائے وقت میں نماز میں شک ہو اور اسے ادا کرنا بھول جائے یہاں تک کہ وقت گزرجائے تو اس کی قضاء واجب ہے۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 220