سوال: اگر نمازی کو معلوم ہوکہ نماز عصر پڑھ چکا ہے لیکن یہ نہ جانتا ہو کہ اس نے نماز ظہر بھی پڑھی ہے یا نہیں تو کیا کرنا چاہیئے؟
جواب: اگر اسے معلوم ہوکہ نماز عصر پڑھ چکا ہے لیکن یہ نہ جانتا ہو کہ اس نے نماز ظہر بھی پڑھی ہے یا نہیں تو احتیاط بلکہ اقویٰ یہ ہے کہ نماز ظہر کو بجالانا واجب ہے اگر چہ فقط نماز عصر کا مخصوص وقت ہی باقی رہ گیا ہو۔
ہاں اگر فقط اس قدر وقت باقی رہ گیا ہو اور اسے یقین ہو کہ اس نے نمازعصر نہیں پڑھی اور نماز ظہر کی ادائیگی اور عدم ادائیگی میں شک ہو تو اسے چاہئے کہ نماز عصر بجالائے اور اپنے شک کی پرواہ نہ کرے۔ لیکن اگر اس صورت میں اسے نماز عصر کی ادائیگی میں شک ہو تو اسے چاہئے کہ اسے بجالائے اور بناء بر احتیاط ظہر کی قضاء پڑھے اور ان مذکورہ صورتوں میں نماز مغربین کا بھی یہی حکم ہے۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 219