سوال: اگر نماز سے فارغ ہونے کے بعد معلوم ہو کہ اس نے دو سجدے نہیں کئے تو اسے کیا کرنا چاہیئے؟
جواب: اگر نماز سے فارغ ہونے کے بعد معلوم ہو کہ اس نے دو سجدے نہیں کئے لیکن اسے معلوم نہ ہو کہ یہ دو سجدے ایک رکعت کے تھے یا دو رکعات کے تو بناء بر احتیاط دو سجدوں کی قضاء بجالائے اور پھر دو مرتبہ سہوکے دو سجدے بجالائے اورنماز کا اعادہ بھی کرے اور اگر نماز کے دوران لیکن رکوع میں جانے کے بعد یاد آئے تو اس کا بھی یہی حکم ہے۔ لیکن اگر رکوع میں جانے سے قبل ہی معلوم ہوگیا ہو تو اس کی کئی صورتیں بنتی ہیں جن کو یہاں بیان کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔
تحریر الوسیلہ، ج1، ص 217