سوال: جسے نماز میں شک ہواہو اور یہ نہ جانتا ہوکہ اس نے نماز پڑھی ہے یا نہیں تو کیا کرے؟
جواب: جسے نماز میں شک ہواہو اور یہ نہ جانتا ہوکہ اس نے نماز پڑھی ہے یا نہیں تو اگر یہ شک وقت گزرنے کے بعد لاحق ہواہو تو اسے چاہئے کہ اس کی پرواہ نہ کرے اور اس کی ادائیگی پر بناء رکھے اور اگر اس سے قبل لاحق ہواہو تو اسے چاہئے کہ نماز ادا کرے اور اس مسئلے میں نماز کی ادائیگی اور عدم ادائیگی کے گمان کا وہی حکم ہے جو شک کا ہے۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 219