نماز آیات

نماز آیات کے اسباب بتائیے؟

اس نماز کا سبب سورج گرہن، چاند گرہن، اگرچہ مختصر ہوں، زلزلہ، ہر وہ واقعہ جو عام لوگوں کے لئے باعث خوف ہو

سوال: نماز آیات کے اسباب بتائیے؟

جواب: اس نماز کا سبب سورج گرہن، چاند گرہن، اگرچہ مختصر ہوں، زلزلہ، ہر وہ واقعہ جو عام لوگوں  کے لئے باعث خوف ہو، چاہئے آسمانی ہو جیسے سیاہ۔، سرخ یا زرد آندھی جو عام طور پر نہ چلتی ہو۔ شدیدی تیرگی، چیخ زوردار آواز اور وہ آتش جو کبھی کبھار آسمان کی طرف سے دکھائی دیتی ہے وغیرہ اوربناء بر احتیاط چاہے زمینی ہو مثلا زمین کا دھنس جانا وغیرہ اور جو خوف کا باعث نہ ہو اسے اہمیت نہیں  دی جائے گی اور نہ ہی کم لوگوں  کے خوف زدہ ہونے کو اہمیت دی جائے گی۔ ہاں  چاند گرہن، سورج گرہن اور زلزلہ کے وقت خوف کا پایا جانا ضروری نہیں  ہے۔ پس ان کی وجہ سے نماز آیات بہر صورت واجب ہے۔

تحریر الوسیلہ، ج1، ص 211

ای میل کریں