سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو کیوں تشکیل دیا گیا؟
اسلامی انقلاب کی حفاظت اور بقاء کے لئے امام خمینی(رح) نے کچھ اہم گروہوں اور فوجی دستوں کو تشکیل دیا جن میں سے ایک سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ہے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو 1979 میں امام خمینی(رح) کے حکم سے تشکیل دیا گیا تھا سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اس تحریک کو منظم اور قوی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور آج تک اپنے جوانوں کو قربان دے کر اس انقلاب اور اس تحریک کی حفاظت کر رہے ہیں یہ انقلاب ان شہداء کا مرہون منت ہے جنہوں نے اپنے خون سے اس انقلاب کو سیراب کر کے جوان کیا ہے۔