سوال: کیا سلام کرنے والے کو جواب سلام سنانا واجب ہے؟
جواب: نماز کے دوران اور اس کے علاوہ بھی سلام کا جواب سنانا واجب ہے یعنی اپنی آواز متعارف طریقے سے اس حد تک بلند کرے کہ اگر سننے میں کوئی رکاوٹ نہ ہو تو سلام کرنے والا اس کا جواب سن لے۔ اگر سلام کرنے والا اتنا دور ہو کہ اسے جواب سنانا ممکن نہ ہو تو پھر ظاہر یہ ہے کہ سلام کا جواب دینا واجب نہیں۔ پس نماز کے دوران سلام کا جواب دینا جائز نہیں ہے اور اگر سلام کرنے ولا اتنا دور ہو کہ جواب سنانے کے لئے آواز بلند کرنی پڑے تو آواز کا بلند کرنا واجب ہے۔ البتہ اگر آواز کا بلند کرنا حرج کا باعث ہو تو اگر اشارے سے اسے متوجہ کرنا ممکن ہوتو بناء بر احتیاط اشارے سے جواب دینا ہی کافی ہے اور اگر وہ نماز میں ہو تو پھر آواز بلند کرنے اور جواب سنانے کے واجب ہونے میں تردد ہے اور احتیاط یہ ہے کہ اگر ممکن ہو تو اشارے سے جواب دیا جائے۔ اگر سلام کرنے والا بہرہ ہو تو اگر اسے جواب کی طرف متوجہ کرنا ممکن ہو، چاہے اشارے کے ساتھ ہی متوجہ کیا جاسکے تو بعید نہیں کہ متعارف جواب کے علاوہ جواب کی طرف متوجہ کرنا بھی واجب ہو اور اگر ممکن نہ ہو تو اشارے کے بغیر متعارف جواب دینا ہی کافی ہے۔
تحریر الوسیلہ، ج1، ص 207