ایک سجدہ رکن ہے یا دونوں سجدہ ملا کر رکن ہے؟

ایک سجدہ رکن ہے یا دونوں سجدہ ملا کر رکن ہے؟

سوال: ایک سجدہ رکن ہے یا دونوں سجدہ ملا کر رکن ہے؟

جواب: ہر رکعت میں  دو سجدے و ا جب ہیں  ا و ر یہ دونوں سجدوں  کے ساتھ ایک رکن بنتے ہیں  ۔ عمداً یا سہواً ایک ہی رکعت میں  دو سجدوں  کا اضافہ کرنے یا دو سجدے کم کرنے سے نماز باطل ہوجاتی ہے پس اگر بھول کر ایک سجدے کا اضافہ کردیا جائے یا ایک سجدہ کم کیا جائے تو نماز باطل نہیں  ہوتی۔ سجدے میں  جھکنا ا و ر پیشانی کو اس طور پر زمین پر رکھنا کہ اس کو سجدہ کہا جا سکتا ہو، و ا جب ہے ا و ر یہی اس کے رکن ہونے ا و ر عمداً ا و ر سہواً زیادہ ہونے کا معیار ہے ۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 136

ای میل کریں