سوال: اگر کسی شخص نے ایک گروہ پر سلام کیا ہو اور نمازی بھی اس گروہ کا ایک فرد ہو تو کیا نمازی پر واجب ہے کہ جواب دے؟
جواب: اگر کسی شخص نے ایک گروہ پر سلام کیا ہو اور نمازی بھی اس گروہ کا ایک فرد ہو تو احتیاط یہ ہے کہ اگر اس کے علاوہ کوئی اور سلام کا جواب دیدے تو وہ جواب نہ دے۔ اگر کوئی شخص ایک جماعت کو سلام کرے اورنماز پڑھنے والا بھی اسی جماعت میں سے ہو لیکن اسے شک ہو کہ سلام کرنے والے نے اس کا ارادہ بھی کیا ہے یا نہیں ؟ تو اس کے لئے سلام کا جواب دینا جائز نہیں۔
تحریر الوسیلہ، ج1، ص 206