سوال: کیا صرف نماز میں سجدہ کرسکتے ہیں؟
جواب: اللہ تعالیٰ کو سجدہ کرنا فی نفسہ عظیم ترین عبادات میں سے ہے۔ اس کے متعلق فرمایا گیا ہے کہ ’’سجدے کے مانندکسی اور چیز سے اللہ تعالیٰ کی عبادت نہیں کی جا سکتی ‘‘ اور’ بندہ اللہ کے زیادہ قریب اس وقت ہوتا ہے جب وہ سجدے کی حالت میں ہو‘‘ اور جب بھی انسان کو کوئی نعمت ملے یا اس سے بلاٹلے، جب بھی انسان کو یاد کرے اور واجب یا نافلہ کے انجام کی توفیق ملے بلکہ ہر نیک کام حتی اگر دو آدمیوں کے درمیان صلح کروائے تو اللہ کا شکر ادا کرنے کے لئے سجدہ کرنا مستحب مؤکدہ ہے اور ایک ہی سجدے پر اکتفاء کرنا کافی ہے لیکن افضل یہ ہے کہ دو سجدے اس طرح کرے کہ دونوں رخساروں یا پیشانی کی دونوں اطراف کو زمین پر رکھ کر ان سجدوں میں فاصلہ ڈالے اور سجدے میں سجدے کی نیت کے ساتھ پیشانی زمین پر رکھنا ہی کافی ہے بناء بر احتیاط ساتوں اعضاء کو زمین پر رکھے اور پیشانی اس چیز پر رکھے جس پر سجدہ کرنا صحیح ہو بلکہ اس سجدے کا مأکولات اور ملبوسات پر صحیح نہ ہونا قوت سے خالی نہیں ہے۔
تحریر الوسیلہ، ج1، ص 196