سوال: کب تک تعقیبات نماز پڑھ سکتے ہیں؟
جواب: تعقیبات نماز میں معتبر ہے کہ نماز سے فارغ ہونے کے بعد فوراً اس طریقے سے انکو بجالائے کہ نماز اور ان کے درمیان کوئی ایسا کام انجام دینے میں مشغول نہ ہو جس کی وجہ سے اہل شرع کی نظر میں تعقیبات کی ظاہری شکل ہی جاتی رہے مثلا دستکاری وغیرہ اور تعقیبات بجالاتے وقت اس جگہ بیٹھنا جہاں اس نے نماز پڑھی ہو، قبلہ رُخ ہونا اور باطہارت ہونا بہتر ہے
تحریر الوسیلہ، ج1، ص 203