سوال: کیا صرف افعال نماز میں موالات واجب ہے؟
جواب: جس طرح افعال نماز میں ایک دوسرے کی نسبت موالات واجب ہے ویسے ہی قرائت، تکبیر، ذکر اور تسبیح میں آیات اور کلمات بلکہ حروف کی نسبت بھی موالات واجب ہے۔ پس جو شخص مذکورہ امور میں سے کسی ایک میں اسے اس طرح ترک کردے جو اس کے نام کے محو ہونے کا موجب ہوتو اس صورت میں اس کی نماز باطل ہو گی کہ اگر موالات حاصل کرنا چاہئے تو اس میں اتنا اضافہ کرنا پڑے جو نماز کو باطل کردیتا ہے بلکہ بناء بر احتیاط بطور مطلق باطل ہے اور اگر سہواً موالات ترک ہو جائے تو پھر کوئی حرج نہیں۔ پس اگر محل سے خارج نہ ہوا ہو تو اس قدر اعادہ کرے کہ موالات حاصل ہو جائے۔ لیکن یہ تب ہے کہ جب مذکورہ امور میں سے کسی ایک میں موالات کا فقدان نماز کے موالات جس کا معنی بیان کیا جاچکا ہے، کے ترک ہوجانے کا موجب نہ بنے وگرنہ نماز باطل ہوجائے گی۔ اگرچہ سہواً ہی کیوں نہ ہو۔
تحریر الوسیلہ، ج1، ص 201