تشہد کیا ہے؟

تشہد کیا ہے؟

سوال: تشہد کیا ہے؟

جواب: دو رکعتی نماز میں  آخری سجدے سے سر اٹھا نے کے بعد ایک تشہد واجب ہے تین اور چار رکعتی نمازوں  میں  سے ہر ایک میں  دو تشہد واجب ہیں۔ پہلا تشہد دوسری رکعت کے آخری سجدے سے سر اٹھانے کے بعد اور دوسرا تشہد آخری رکعت کے دوسرے سجدے سے سر اٹھانے کے بعد واجب ہے۔ لیکن نماز کا رکن نہیں  ہے۔ اسے عمدا ً ترک کرنے سے نماز باطل ہو جاتی ہے۔ جب کہ سہواً نہیں۔ یہاں  تک کہ اسے بھولنے کے بعد رکوع میں  چلا گیا ہو۔ اگرچہ اس صورت میں  اس پر تشہد کی قضاء واجب ہے۔ جیساکہ مبطلات نماز میں  اسے بیان کیا جائے گا۔        

تحریر الوسیلہ، ج1، ص 198

ای میل کریں