سوال: قرآن کی کونسی آیتوں کی تلاوت کرنے سے سجدہ واجب ہوجاتا ہے؟
جواب: قرآن مجید کی چار سورتوں کی چار آیات میں سے کسی ایک کی تلاوت کرنے سے سجدہ واجب ہوجاتاہے۔ سورہ نجم اور سورہ علق کی آخری آیت سورہ سجدہ کی آیت ’’ لایستکبرون ‘‘ اور سورہ حم سجدہ کی آیت ’’تعبدون‘‘ اسی طرح اگر ان آیات کو کان لگا کر سنا جائے تو سجدہ واجب ہوجاتا ہے۔
تحریر الوسیلہ، ج1، ص 195