ملکی استقلال اور خود کفائی کے بارے میں امام خمینی(رح) کیا نطریہ ہے؟
امام خمینی(رح) نے اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی انقلاب کے معمارکی حیثیت سے اسلامی نظریوں کے علاوہ اجتماعی، سیاسی، ثقافتی،سیاسی اور اقتصادی نظریے بھی پیش کئے ہیں جن کی مختلف زوایا سے بررسی کرنی چاہیے امام (رہ) کے اقتصادی نظریوں کو پڑھنے کے بعد یہ بات واضح ہوتی ہیکہ امام خمینی(رح)نے ہمیشہ ملک کو مستقل بنانے اور اغیار سے وابستگی ختم کرنے کی تاکید کی ہے اور ہمیشہ حکام کو خود کفیل بننے کی تاکید کرتے تھے امام (رہ) نے بڑی باریکی سے ملکی اقتصاد کے متعلق اسلامی نطریے پیش کئے ہیں اور انہوں نے نہ صرف ایران بلکہ سارے مسلمانوں کو خود کفیل بننے کی تاکید کرتے تھے۔