اسلامی تحریک کے دوران زیادہ قتل عام نہ ہونے کی کیا وجہ تھی؟
دنیا میں رونما ہونے والے انقلابوں میں اتنا زیادہ خون بہا ہے جس سے چشم پوشی کرنا مشکل ہے لیکن آپ کے اس اسلامی انقلاب میں الحمد للہ بہت کم جانی نقصان ہوا ہے کیوں کہ آپ کی ایمانی طاقت نے آپ کو ظلم کے خلاف لڑنے پر مجبور کیا تھا آپ کے اس عمل میں کسی شیطانی طاقت کی مداخلت نہیں تھی آپ کے ساتھ آپ کا پروردگار تھا آپ کو امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کی حمایت حاصل تھی میں اپنی اس عظیم کا قوم کا شکر گزار ہوں جس نے ایک ایسے وقت میں قیام کیا جب اسلام بہت گرفتاریوں میں مبتلا تھا اور اسلام کے سر پر خطرہ منڈھلا رہا تھا آپ نے اسلام اور ملسمین کی نجات کی خاطر اس تحریک کا آغاز کیا تھا۔