نماز

بلند اور آہستہ پڑھنے کا معیار کیا ہے؟

بلند اور آہستہ پڑنے کا معیار، آواز کے جوہر کا ظاہر ہونا اور نہ ہونا ہے

سوال) بلند اور آہستہ پڑھنے کا معیار کیا ہے؟

جواب) بلند اور آہستہ پڑنے کا معیار، آواز کے جوہر کا ظاہر ہونا اور نہ ہونا ہے نہ یہ کہ نمازی کے ساتھ کھڑے ہوئے شخص کا سننا اور نہ سننا معیار ہو اور بلند پڑھنے میں  حد اعتدال سے بڑھنا مثلاً چلّانا جائز نہیں  ہے۔ جیساکہ بہت آہستہ پڑھنا اس طریقے سے کہ اگر کوئی مانع نہ ہو تو خود بھی نہ سن سکے، جائز نہیں  ہے۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 183

ای میل کریں