واجب نمازوں میں کس رکعات میں سوره پڑھنا واجب ہے؟

واجب نمازوں میں کس رکعات میں سوره پڑھنا واجب ہے؟

واجب نمازوں میں کس رکعات میں سوره پڑھنا واجب ہے؟

سوال) واجب نمازوں میں کس رکعات میں سوره پڑھنا واجب ہے؟

جواب) واجب نمازوں  کی پہلی اور دوسر ی رکعت میں ، سورہ حمد اور اس کے بعد ایک کامل سورہ کا پڑھنا واجب ہے اور نمازی کے لئے جائز ہے کہ سورہ کو بعض حالات میں  ترک کردے بلکہ کبھی سورہ کا ترک کرنا وقت کے کم ہونے اور خوف وغیرہ کی وجہ سے کہ جو ضرورت کے مصادیق میں  سے ہیں ، واجب ہے اور اگر کوئی شخص سورہ کو عمدا حمد سے مقدم کرے تو اسے چاہیئے کہ نماز دوبارہ پڑھے اور اگر سہوا مقدم کرے اور رکوع میں  جانے سے پہلے اسے یاد آجائے تو اب اگر حمد کو اس کے بعد نہیں  پڑھا تو حمد کو پڑھے اور پھر سورہ کو دوبارہ پڑھے اور اگر حمد کو پڑھ چکا ہو تو فقط سورہ کو دوبارہ پڑھ لے۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 181

ای میل کریں