سوال: کیا قیام میں حالت سکون میں ہونا واجب ہے؟
جواب: قیام اور نماز کے باقی واجب افعال مثلا رکوع، سجدے اور قعود میں حالت سکون میں ہونا واجب ہے۔ اگر سکون کی حالت کو بر قرار رکھنے میں معذور ہو اور اس کا قیام اضطراب کی حالت میں ہو تو اس قیام کو حالت سکون کے ساتھ قعود پر مقدم کرے۔اسی طرح رکوع اور اس کے ذکر اور اس سے سر اٹھانے کا یہی حکم ہے۔ پس اس بناء پر ان سب کو قیام کی حالت میں اضطراب کے ساتھ انجام دے اور بیٹھ کر انجام دے اگر چہ بیٹھنا حالت سکون کے ساتھ ہی کیو ں نہ ہو۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 180