کونسا تعلیمی نظام ملک کی ترقی کا سبب بن سکتا ہے؟
اسلامی انقلاب کے بانی اپنے بیان میں فرماتے ہیں جس ملک کی یونیورسٹیاں اسلامی ہوں گی وہ ملک اسلامی ہوگا اس ملک کا معاشرہ اسلامی معاشرہ ہوگا اس ملک ثقافت اسلامی ثقافت ہو گی ہر ملک کا تعلیمی نظام اس کی بقا اور کامیابی کا راز ہے ہمارا تعلیمی نظام اسلامی تعلمیمی نظام کے مطابق ہے ہم اپنے اس تعلیمی نظام سے انسان بنائیں گے ایسے جوان تیار کریں گے جو اسلام کی راہ میں جان قربان کرنے کے تیار رہیں گے ہمارے جوان اس ملک کی ثقافت کو اسلامی ثقافت میں تبدیل کریں گے طلباء کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار کر سکتے ہیں۔