تکبیرة الاحرام کے وقت ہاتھوں  کو کہاں تک بلند کرنا واجب ہے؟

تکبیرة الاحرام کے وقت ہاتھوں کو کہاں تک بلند کرنا واجب ہے؟

تکبیرة الاحرام کے وقت ہاتھوں کو کا نو ں کے برابر یا منہ کے برابر تک بلند کرنا مستحب ہے

سوال: تکبیرة الاحرام کے وقت ہاتھوں  کو کہاں تک بلند کرنا واجب ہے؟

جواب: تکبیرة الاحرام کے وقت ہاتھوں  کو کا نو ں  کے برابر یا منہ کے برابر تک بلند کرنا مستحب ہے۔ اس انداز سے کہ ہاتھوں  کو بلند کرنے کے ساتھ ’’اللّٰہ اکبر ‘‘ کہنا شروع کرے اور ہاتھوں  کو کا نو ں  کے برابر تک لے جانے کے ساتھ ہی  ’’اللّٰہ اکبر ‘‘بھی ختم ہو جائے۔ بہتر یہ ہے کہ ہاتھ کانوں  سے آگے نہ بڑھیں ، ہا تھوں  کی انگلیاں  آپس میں  ملی ہوئی ہوں  اور ہتھیلیاں  قبلہ کی طرف ہو نی چاہئیں۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 178

ای میل کریں