سوال: کیا تکبیرة الاحرام کو اس سے پہلی والی دعا سے ملایا جاسکتا ہے؟
جواب: احتیاط واجب یہ ہے کہ ’’اللہ اکبر ‘‘کو اس سے پہلی والی دعاسے نہ ملا یا جائے تاکہ اللہ ہمزہ حذف نہ ہو اور ظا ہرا اللہ اکبر کو اس کے بعد مثلا’’الاستعاذہ ا‘‘و ر ’’ البسملہ‘‘ سے ملانا جائز ہے پس ’’اکبر‘‘ کی’’را ئ‘‘نمایاں ہو جائے گی جب کہ احتیاط یہ ہے کہ اس اتصال کو ترک کر دیا جائے جیساکہ بناء بر احتیاط ’’لام‘‘اور ’’راء ‘‘ کو موٹا ادا کرنا چاہئے۔ اگر چہ بنا ء بر اقویٰ اس کا ترک کرنا جائز ہے۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 178