امام خمینی(رح) ایران سے امریکہ کی دشمنی کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟
اسلامی انقلاب کے بانی فرماتے ہیں ایران کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں اور ایران کو ایک دہشتگرد ملک ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ایران کے خلاف یہ ساری سازشیں اس لئے ہو رہی ہیں کیوں کہ ایران نے دوسرے ممالک کی طرح امریکہ کو سجدہ نہیں کیا امریکہ اور دوسری سپر طاقتیں اس بات کو اچھی طرح جانتی ہیں کہ ایران میں جو انقلاب آیا ہے اس سے اسلام زندہ ہو گیا ہے اب اس انقلاب سے پوری دنیا کے مسلمان انبیاء علیھم السلام کے اہداف تک پہنچ جائیں گے جس سے امریکہ اور اس کے حامیوں کی آمریت ختم ہو جاے گی۔