سوال: تبعیت سے کیا مراد ہے؟
جواب: جب کوئی کافر اسلام لے آئے تو اس کے ساتھ ساتھ اس کا بچہ بھی پاک ہو جائے گا چاہے وہ کا فر بچے کا باپ ہو ، دادا ہو یا ماں ہو لیکن اس مسلمان کے ضمن میں ایسے بچے کا پاک ہو نا اشکال رکھتا ہے کہ جس نے اسے اسیر بنایا ہے جبکہ اس بچے کے ساتھ اس کے اجداد میں سے کوئی بھی نہ ہو ں بلکہ اس کا پاک نہ ہو نا قوت سے خالی نہیں ہے اور میت جب پاک ہو جائے تو اس کے غسل کی چیزیں جیسے میت پر رکھا جا نے والا کپڑا میت کا وہ لباس جس سے اسے غسل دیا جاتا ہے ، اسی طرح غسال کا ہاتھ اور وہ کپڑا جو غسل دیتے وقت ہاتھ پر باند ھا گیا ہو ،وہ بھی ساتھ ہی پاک ہو جا تا ہے لیکن غسال کے باقی بدن اور کپڑوں کے پاک ہو نے میں اشکال ہے اور احتیاط واجب یہ ہے کہ وہ پاک نہیں ہو ں گے بلکہ بہتر یہ ہے کہ غسال کے ہاتھ کے علاوہ باقی تمام چیزوں میں احتیاط کی جائے ۔