انتقال

مطہرات میں، انتقال کا کیا مطلب ہے؟

انتقال کے ذریعے وہ نجس چیز پا ک ہو جاتی ہے جو کسی دوسری چیز کی طر ف منتقل ہوجائے

سوال: مطہرات میں، انتقال کا کیا مطلب ہے؟

جواب: انتقال کے ذریعے وہ نجس چیز پا ک ہو جاتی ہے جو کسی دوسری چیز کی طر ف منتقل ہو جائے اور اسی کا جز محسوب ہو نے لگے جیسے خو ن جہندہ رکھے والے جاندار کا خون غیر جہندہ کی طرف منتقل ہو جائے (مثلا انسان کا خون مچھر میں  منتقل ہو جا ئے ) اور اسی طرح کا حکم ہے اس صورت میں  جب کہ خون کے علاوہ کوئی نجس چیز کسی غیر حیوان جیسے پو دے  وغیرہ کی طرف منتقل ہو جا ئے اور اگر اس بات کا علم ہو کہ خون اس کے بدن کا جز نہیں  بنا یا اس کی جز ئیت میں  شک ہو اس لحاظ سے کہ مثلاحیوان کے بدن میں  خون اس طرح نہیں  ہے کہ اسے حیوان کی طرف نسبت دی جا سکے تو ایسی صورت میں  وہ خون جسے جو نک نے چو س لیا ہو اپنی نجا ست پر باقی ہے۔

ای میل کریں