نماز

شرمگاہ کو دیکھنے سے چھپانا کن چیزوں سے ہوتا ہے؟

شرمگاہ کو دیکھنے سے چھپانا ہر اس چیز کے ساتھ تحقق پیدا کر لیتا ہے کہ جو دیکھنے سے مانع ہو..

سوال: شرمگاہ کو دیکھنے سے چھپانا کن چیزوں سے ہوتا ہے؟

جواب: شرمگاہ کو دیکھنے سے چھپانا ہر اس چیز کے ساتھ تحقق پیدا کر لیتا ہے کہ جو دیکھنے سے مانع ہو اگر چہ ہاتھ کے ذریعے یا گارا ملنے یا پانی میں  ڈبو نے سے ہی کیوں  نہ ہو ۔ یہاں  تک کہ خود دونوں  سرین سے بھی دبر کا چھپانا کافی ہے۔ لیکن نماز میں  شرمگاہ کو اس طریقے سے چھپانا جیسا کہ ذکر ہو چکاہے، حتی ٰ اضطراری حالت میں  بھی کافی نہیں  ہے بناء براقویٰ شرمگاہ کو پتوں  ،اور خشک گھا س خشک گھاس،کپاس اوروہ پشم جوبوئی ہوئی نہ ہوکے ساتھ چھپانا مطلق طور پر جائز ہے اگرچہ شرمگاہ کو پتوں  سے نہ چھپانا احتیاط کے مطابق ہے کہ جس کو ترک نہیں  کرنا چاہئے اور ستر نہ رکھنے والے شخص کی نماز جسکے پاس (شرمگاہ ) چھپانے کی کوئی چیز حتیٰ گھاس اور درخت کے پتے بھی نہیں  ہیں  بناء بر اقویٰ جائز ہے اگر چہ کسی ایسی چیز کے ہونے کی صورت میں  کہ جس کو شرمگاہ پر مل سکے(جیسے مٹی وغیرہ ) احتیاط مستحب یہ ہے کہ ساتر رکھنے والے اور نہ رکھنے والے کے فرائض کو جمع کرے (یعنی وہ اس شخص کے فریضے کہ جس کے پاس چھپانے والی کوئی شئی نہیں  ہے اوروہ شخص جو چھپانے والی چیز رکھتا ہے کے فریضہ کو یکجاکرے)۔

ای میل کریں