مطہرات

چاول، ماش کی دال اور ان جیسی دوسری چیزوں کا ظاہر نجس ہوجانے کی صورت میں کس طرح پاک کیا جائے؟

چاول، ماش کی دال اور ان جیسی دوسری چیز وں کا ظاہر نجس ہو جانے کی صورت میں اگرانھیں کسی چیز میں رکھ کر ،کر یا جاری پانی میں ڈبو دیا جا ئے

سوال: چاول، ماش کی دال اور ان جیسی دوسری چیزوں کا ظاہر نجس ہو جانے کی صورت میں  کس طرح پاک کیا جائے؟

جواب: چاول، ماش کی دال اور ان جیسی دوسری چیزوں کا ظاہر نجس ہو جانے کی صورت میں اگر انھیں  کسی چیز میں  رکھ کر، کر یا جاری پانی میں  ڈبو دیا جا ئے  تو پاک ہو جائیں  گی اسی طرح اگر ان کے اوپر قلیل پانی ڈالاجائے تو  بھی پاک ہو جائیں  گی لیکن اگر ان میں  نجس شئے کی رطوبت نفوذ کرجائے تو انہیں  قلیل پانی بلکہ کر یا جاری پانی سے بھی پاک کرنا ممکن نہیں  ہے ہاں  نجس مٹی سے بنے ہوئے کوزے کو اگر کر یا جاری پانی میں  اس طرح رکھ دیا جائے کہ پانی میں  اس میں  پوری طرح نفوذ کر جائے تو اس کا پاک ہو نا بعید از امکان نہیں  ہے جبکہ اسے خشک کرنا بھی ضروری نہیں  اور اگر یہ شک کر ے کہ پانی اسکے اندر ونی حصو ں  تک اسی طرح پہنچ گیا ہے کہ دھونے کا عنوان صادق آجائے یا نہیں  تو اس صورت میں  نجاست باقی رہنے کا حکم لگایا جائے گا ۔

ای میل کریں