سیاسی رہبروں

آزادی اور خود مختاری

سوال: دور حاضر کے سیاسی رہبروں کے چھوٹے گروہ اور موجودہ حکومت سے فائدہ اٹھانے والوں سے صرف نظر کرتے ہوئے آپ کے خیال میں مستقبل کے ایران اور آج کی صورتحال میں کیا فرق ہوں گے؟

آزادی اور خود مختاری

سوال: دور حاضر کے سیاسی رہبروں کے چھوٹے گروہ اور موجودہ حکومت سے فائدہ اٹھانے والوں سے صرف نظر کرتے ہوئے آپ کے خیال میں مستقبل کے ایران اور آج کی صورتحال میں کیا فرق ہوں گے؟

جواب: یہاں چند نکات کا اضافہ کرتا ہوں:

سیاسی رہبر اغیار کے تسلط سے آزاد اور مالی وسیاسی بد عنوانیوں سے پاک ہوگا۔

ملک کا اقتصاد اغیار کے تسلط سے آزاد ہوجائے گا اور اقتصادی پروگرام، ایسے نہیں ہوں گے کہ جن کے ذریعے ایران میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے مقاصد حاصل ہوں۔

ہمارا آئندہ معاشرہ آزاد ہوگا اور تمام مشکلات اور استحصالی وطاغوتی طاقتیں ختم ہوجائیں گی۔

آج جو انسان پولیس کے نظام میں فکری اور آزاد فعالیت سے محروم ہے وہ حقیقی ترقی کے سارے اسباب ووسائل حاصل کرلے گا۔ کل کا معاشرہ ماہر ونقاد ہوگا کہ اس میں سب لوگ اپنے امور کے انتظام میں شرکت کریں گے۔

صحیفہ امام،ج ۴، ص ۳۵۹

ای میل کریں