سوال: آپ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران مغربی ممالک کو گیس اور تیل کی برآمد جاری رکھے گا اور ان سے ٹیکنالوجی حاصل کرے گا۔ یہ بتائیے کہ کن شرائط کے تحت ایسا ہوگا؟
جواب: ہم نہ تیل کے کنویں بند کریں گے نہ ملک کے دروازے اپنے اوپر بند کریں گے اور نہ ہی ملک کو مغربی مصنوعات کی منڈی میں تبدیل کریں گے جہاں ان کی تمام مصنوعات فروخت ہوں اور ان کی پسند ہمارے اوپر ٹھونسی جائے۔ ہم تیل سے استفادہ کریں گے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہمیشہ تیل کو برآمد ہی کرتے رہیں ۔ جس چیز کی ہمیں احتیاج ہے اور وہ ہمارے پاس نہیں ہے ہم اسے باہر سے خریدتے ہیں پھر ہم کیوں نہ اپنی ضروریات خود ہی تیار کریں ؟ ہماری پالیسیوں کی بنیاد ہمیشہ ملک کی آزادی و سالمیت اور لوگوں کے مفادات کے تحفظ پر استوار رہے گی۔ ہم اس اصول کو کسی چیز پر ہرگز قربان نہیں کریں گے ۔
اخبار دی ولت گرانت کو امام خمینی(رح) کا انٹرویو (پیرس)