امام خمینی (رح)

افغانستان میں ہونے والی پہلی اسلامی اتحاد کانفرنس میں اشتراکیت

اس طرح کی نام نہاد اسلامی کانفرنسوں کا ہدف اسلامی نہیں ہے، جو لوگ ایسی کانفرنسوں میں مسلمانوں کا نمائندہ بن کر شرکت کرتے ہیں وہ درحقیقت لوگوں کے نمائندے نہیں ہیں

سوال: افغانستان میں  ہونے والی پہلی اسلامی اتحاد کانفرنس میں  اشتراکیت کے بہت سے نمائندوں  نے بھی شرکت کی۔ کیا آپ کی نظر میں  اشتراکی نظام اور جدید اسلامی فکر کے مسائل مشترک ہیں ؟

جواب: اس طرح کی نام نہاد اسلامی کانفرنسوں  کا ہدف اسلامی نہیں  ہے، جو لوگ ایسی کانفرنسوں  میں  مسلمانوں  کا نمائندہ بن کر شرکت کرتے ہیں  وہ درحقیقت لوگوں  کے نمائندے نہیں  ہیں ۔ اشتراکی نظام شترمرغ کی چال چل رہا ہے۔ ایک طرف سے تو وہ دین اسلام کا مخالف ہے، کیونکہ اپنے ما تحت تمام مسلمانوں  کی مذہبی آزادی کو سلب کئے ہوئے ہے۔ دوسری طرف سے وہ ان مسلمانوں  کا نمائندہ قرار دیتا ہے! اشتراکی نظام اپنے اس روئیے اور مسلمانوں  پر تسلط کی وجہ سے اس لائق بھی نہیں  رہ گیا جو مظلومیت کی حمایت اور ظالموں  کی مخالفت کا دعویٰ کرسکے۔

(صحیفہ امام، ج ۴، ص ۳۶۰)

ای میل کریں