سوال: اگر کسی بھی سبب کی بناء پر میت قبر سے خارج ہوگئی کیا اسی مقام پر اس کو دفن کرنا واجب ہے؟
جواب: اگر معصیت کرتے ہوئے یا جائز طریقے سے میت کو اس کی قبر سے باہر نکالا گیا ہو یا میت کسی بھی سبب کی بناء پر قبر سے خارج ہو گئی ہو تو دوسری مر تبہ اسی مقام پر دفن کرنا واجب نہیں ہے بلکہ اسے کسی دوسرے مقام پر دفن کرنا جائز ہے ۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 83