نماز میت

کیا متعدد جنازوں پر ایک نماز میت پڑھ سکتے ہیں؟

اگر متعدد جنازے جمع ہو جائیں تو ہر ایک کی جدا گانہ نماز پڑھنا بہتر ہے

سوال: کیا متعدد جنازوں پر ایک نماز میت پڑھ سکتے ہیں؟

جواب: اگر متعدد جنازے جمع ہو جائیں  تو ہر ایک کی جدا گانہ نماز پڑھنا بہتر ہے بشر طیکہ نماز جنازہ میں  تاخیر سے بعض جنازوں  کے خراب ہو نے کا خوف لاحق نہ ہو نیز ان سب پر ایک ہی نماز جنازہ پڑھنا جا ئز ہے اس طرح کہ تمام جنازوں  کو آمنے سامنے کا لحاظ رکھتے ہوئے نماز گزار کے سامنے رکھا جائے اور چو تھی تکبیر کے بعد ان کی مناسبت سے دعا میں  ضمیر کا مؤنث، مذکر تثنیہ اور جمع کے اعتبار سے خیال رکھے ۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 75

ای میل کریں