نماز میت

کیا نماز میت کو فرادا اور بغیر جماعت کے، پڑھ سکتے ہیں؟

نماز میت کو با جماعت ادا کرنا مستحب ہے

سوال: کیا نماز میت کو فرادا اور بغیر جماعت کے، پڑھ سکتے ہیں؟

جواب: نماز میت کو با جماعت ادا کر نا مستحب ہے اور وہ تمام شرائط جو امام جماعت میں  معتبر ہوں  جیسے عدالت وغیرہ بناء بر احتیاط مستحب نماز میت کے امام میں بھی موجود ہونی چاہئیں  بلکہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ وہ شرائط کہ جو نماز جماعت میں معتبر ہیں جیسے (نمازیوں کے درمیان) کسی مانع کا نہ ہونا وغیرہ میت پر نماز جماعت میں  بھی معتبر ہیں، اگر چہ بعید نہیں  ہے کہ ان شرائط کے علاوہ کہ جو عرفی طور پر جماعت کے لئے ضروری ہیں  جیسے زیادہ فاصلہ نہ ہونا اور حائل کا ضخیم نہ ہونا، امامت جماعت اور نماز جماعت کی شرائط، نماز میت میں  شرط نہ ہو ں  اور نماز جماعت میت میں امام جماعت ماموم کی جگہ کسی چیز کو نہیں  پڑھے گا (لہذا ماموم کو نماز جنازہ میں  تمام ذکر پڑھنے چائیں)۔  

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 71

ای میل کریں