غسل میت

غسل میت کے آداب کیا ہیں؟

میت کو تختہ یا چار پائی پر رکھنا اور اس کی قمیص پائوں کی طرف اتارنا، اگرچہ قمیص پھٹنے کا موجب بنے

سوال: غسل میت کے آداب کیا ہیں؟

جواب: میت کو تختہ یا چار پائی پر رکھنا اور اس کی قمیص پا ئوں  کی طرف اتارنا ، اگرچہ قمیص پھٹنے کا موجب بنے۔ لیکن اس موقع پر بناء بر احتیاط واجب میت کے ورثاء کی رضایت کا خیال رکھا جائے اور میت کو سائے کے نیچے رکھنا چاہئے وہ چھت کے نیچے ہو یا خیمے کے ، اس کی شرمگاہ کو چھپا نا اگر چہ اس پر کسی کی نگاہ نہ پڑتی ہو یا غسل دینے والے کے لئے اس کی شرمگاہ کا دیکھنا جائز ہو اور ملائمت کے ساتھ میت کی انگلیوں  اور جوڑوں  کو نرم کرنا ، میت کو غسل دینے سے قبل اس کے دونوں  ہاتھو ں  کو نصف زراع تک دھونا ۔سدر یا اشنان کی جھاگ سے اس کا سر دھونا ، غسل دینے سے پہلے سدر یا اشنان (جڑی بوٹی ) کے ساتھ میت کی عورتین کو دھونا ۔ اگر میت حاملہ نہ ہو تو پہلے دو غسلو ں  میں  نرمی کے ساتھ میت کے پیٹ کو ملنا ۔ میت کے ہاتھوں  اور عورتین کو تین مرتبہ دھو نا ۔ ہر غسل میں  ہر عضو کو تین مرتبہ دھونا۔ پس مجموعی طور پر ستائیس مرتبہ دھونا ہوگا ۔ غسل میت سے فارغ ہونے کے بعد میت کے بدن کو صاف ستھرے کپڑے سے پونچھنا وغیرہ ۔

تحریر الوسیلہ، ج1، ص 65

ای میل کریں