کفن

کیا مسلمان کو حالت احتضار کے عالم میں قبلہ کی طرف لٹانا واجب ہے؟

بناء بر احتیاط ، واجب کفائی ہے

سوال: کیا مسلمان کو حالت احتضار کے عالم میں قبلہ  کی طرف لٹانا واجب ہے؟

جواب: بناء بر احتیاط ، واجب کفائی ہے بلکہ یہ قوت سے خالی نہیں  کہ مسلمان کو حالت احتضار اور جان کنی کے عالم میں   قبلہ رخ لٹایا جانا چاہئے ، چاہے وہ مرد ہو یا عورت چھوٹا ہو یا بڑا اسے چت لٹایا جائے اور اس کے پاؤں  کے تلوے اور چہرے کو اس طرح قبلہ کا رخ کیا جائے کہ اگر وہ بیٹھے تو اس کا چہر ہ قبلہ کی طرف  ہوجائے۔ بناء بر احتیاط جب تک اسے محل احتضار سے منتقل نہ کیا جائے اسے مذکورہ حالت میں  ہی رکھا جائے اور اقویٰ یہ ہے کہ غسل سے فارغ ہونے تک باقی تمام حالات میں  اسے قبلہ رخ رکھنا لازم نہیں  ، اگر چہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ اس کا خیال رکھا جائے ۔ لیکن  اولیٰ بلکہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ غسل کے بعد دفن تک اسے اسی حالت میں  رکھا جائے جس طرح اسے نماز پڑھتے وقت رکھا جاتا ہے ۔

تحریر الوسیلہ، ج1، ص 59

ای میل کریں