سوال: کیا مضاف پانی پاک ہے اور اگر پاک ہے تو کیا حدث اور خبث کو پاک کرسکتا ہے؟
جواب: مضاف پانی خود پا ک ہے لیکن حدث اور خبث کو پاک نہیں کرتا اور اگر نجاست اس تک پہنچ جائے تو تمام کا تمام پانی نجس ہو جاتا ہے اگر چہ وہ ہزار کر ہی کیوں نہ ہو لیکن اگر مضاف پانی اوپر سے نیچے کی طرف تیزی کے ساتھ گرے اگر چہ وہ نشیب کی صورت میں ہو اور نجاست نیچے والے حصّہ تک سرایت نہ کرے تو اس صورت میں صرف اسی جگہ کو نجس کرے گی جب کہ وہ نجاست بالا ئی حصّے تک سرایت نہ کرے ۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 17