خواتین اور امام

کیا یہ ٹھیک ہے

وہ خودمختار ہیں

سوال:  یہ چادر؛ کیا یہ ٹھیک ہے کہ یہ خواتین اپنے آپ کو چادر کے اندر چھپا کر رکھیں ؟ ان خواتین نے انقلاب میں  حصہ لیا، مقتول پیش کئے، جیل گئیں ، جدوجہد کی، یہ چادر ایک پرانی رسم ہے، اب دنیا بدل چکی ہے، اب کیا یہ ٹھیک ہے کہ یہ پردے کے اندر رہیں ؟

امام خمینی:  پہلی بات تو یہ ہے کہ وہ اس سلسلے میں  خود مختار ہیں ، انہوں  نے خود ہی اس کا انتخاب کیا ہے۔ آپ کو کیا حق حاصل ہے کہ آپ لوگ ان سے یہ اختیار چھین لیں ؟ ہم عورتوں  سے کہتے ہیں  کہ وہ چادر کے ساتھ یا اسلامی پردے کے ساتھ باہر آئیں  تو ۳۵ ملین میں  سے ۳۳ ملین آجاتی ہیں ۔ آپ کو انہیں  روکنے کا کیا حق حاصل ہے؟ یہ کیا ڈکٹیٹرشپ ہے جو تم لوگوں  نے خواتین کے سلسلے میں  اختیار کررکھی ہے؟ دوسری بات یہ ہے کہ ہم نے کسی خاص لباس پہننے کو نہیں  کہا ہے۔ جو خواتین تمہاری عمر کی ہیں  ان کیلئے کوئی حرج نہیں  ہے۔ ہم ان جوان لڑکیوں  کو روکنا چاہتے ہیں  جو سج دھج کر باہر نکلتی ہیں  اور اپنے پیچھے جم غفیر لگالیتی ہیں ۔ تم لوگوں  کو بھی ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار نہیں  کرنا چاہیے۔ [مترجم سے مخاطب ہوکر] آپ ان سے یہ باتیں  کہیں ۔

صحیفہ امام، ج ۱۰، ص ۱۰۴

ای میل کریں