آستان خبرنگار کی رپورٹ کے مطابق: جرمن سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی ایک ٹیم نے بانی اسلامی جمہوریہ ایران حضرت امام خمینی(رح) کے مزار پر حاضر ہو کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
امام خمینی(رح) کے مزار پر آنے والے جرمن سیاحوں کی ایک ٹیم نے جو پہلی مرتبہ فیملی کے ہمراہ ایران آئے تھے، اپنے سفر سے متعلق خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ایران آنے سے پہلے ایران کے اسلامی انقلاب سے ہم واقف تھے اور اسلامی انقلاب کی کامیابی سے متعلق خبروں کو دنیا کے ذرائع ابلاغ میں نشر ہوئیں اور یوں لوگ امام خمینی(رح) کی تحریک سے آشنا ہوئے اور امام کی عرفانی شخصیت نے ہمیں بھی اپنی جانب مجذوب کیا اور ہم ان کے دلدادہ ہوئے۔
انہوں نے اس ضمن میں مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا: شیعہ مذہب کے پیرو کاروں اور مسلمانوں کے علاوہ دوسرے مذاہب اور ادیان کے لوگ بھی امام خمینی(رح) کو ایک عظیم مصلح کے طور پر جانتے ہیں جس نے نہ فقط ایران میں بلکہ پوری دنیا میں ایک عظیم انقلاب برپــا کیا جس کے نتیجے میں لوگ انسانی خلقت کے اصلی مقصد کی جانب متوجہ ہوئے۔
آنــا انہی سیاحوں میں سے ایک خاتون سیاح ہے جس نے اپنے سر پر رکھی ہوئی چادر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: پہلی بار اپنے سر پر چادر رکھنا میرے لئے ایک خاص بات تھی کیونکہ آج تک میں نے چادر کو ہاتھ تک نہیں لگایا تھا لیکن اس وقت میرے سر پر چادر ہے، یہ واقعی مجھے اچھا لگ رہا ہے اور چادر اوڑھ کر بہت سی تصاویر بھی بنا لی ہے۔
منبع: آستان مقدس امام خمینی(رح)