سوال: ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ بعض افراد کا کہنا ہے کہ ’’حضرت آیت اﷲ کے پاس کوئی واضح پروگرام نہیں ہے اور جو کچھ آپ بیان کرتے ہیں وہ صرف نعرے ہیں اور شاید شاہ اور آپ کے درمیان ذاتی اختلاف پایا جاتا ہے‘‘ برائے مہربانی ان سب کے بارے میں اپنا موقف بیان کیجئے۔ کیا آپ کا ذاتی اختلاف ہے۔ آپ کے پاس کوئی واضح اقتصادی پروگرام کیوں نہیں ہے؟
امام خمینی: جہاں تک پروگرام کا تعلق ہے تو یہ لوگ خیال کرتے ہیں کہ ہمارے پاس پروگرام نہیں ہے، ایسا نہیں ہے، بلکہ پروگرام ہے۔ اسلام پروگرام رکھتا ہے اور ہمارے پاس بھی پروگرام ہے۔ اسلام کا پروگرام ترقی یافتہ ہے اور ان تمام پروگراموں سے بہتر ہے جو سامراجیوں نے بنائے ہیں اور جہاں تک ذاتی اختلاف کا تعلق ہے تو میرا کسی سے بھی کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے۔ اگر ذاتی اختلاف ہوتا تو ممکن تھا میں اس کو نظر انداز کردیتا [لیکن] اختلاف اسلامی اختلاف ہے۔
صحیفہ امام، ج ۴، ص ۴۵۶